مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے پاس اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی حکم دیا گیا ہے۔ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی میں امریکی صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت اور امریکی صدر ٹرمپ کے صدر اوبامہ پر ٹیلیفون ٹیپ کرنے کے الزامات سے متعلق سماعت ہوئی، ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی نے کمیٹی کو بتایا کہ ایف بی آئی امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کا امریکی صدر ٹرمپ کی انتخابی مہم سے بھی تعلق ہے تاہم امریکی صدر کی جانب سے اوبامہ پر وائر ٹیپنگ کے الزمات کے ثبوت نہ ہمارے اور نہ ہی محکمہ انصاف کے پاس ہیں، چیئرمین ہاؤس انٹیلی جنس کا کہنا تھا کہ ٹرمپ ٹاور میں وائر ٹیپنگ نہیں ہوئی تھی، تاہم ٹرمپ اور انکے ساتھیوں کی جاسوسی کی دوسری اطلاعات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔
امریکی خفیہ ادارے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر جیمز کومی کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی اور محکمہ انصاف کے پاس اوبامہ انتظامیہ کی جانب سے ٹرمپ کے ٹیلی فون ٹیپ کرنے کے کوئی ثبوت نہیں ہیں اور نہ ہی اس قسم کا کوئی حکم دیا گیا ہے۔
News ID 1871225
آپ کا تبصرہ